Live Updates

سعودی ڈیفنس اور عالمی کمپنی نیول گروپ کا فوجی تعاون پر تبادلہ خیال

نیول گروپ نے 2013 میں سعودی عرب میں اپنی موجودگی کو مضبوط کیا ہے،گفتگو

جمعرات 24 اپریل 2025 13:10

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)سعودی معاون وزیر دفاع انجینئر طلال العتیبی نے نیول گروپ میں سیلز اور کمرشل مارکیٹنگ کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر میری لارے بورژوا کے ساتھ فوجی صنعتوں کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لوکلائزیشن اور دفاعی تحقیق اور ترقی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیول گروپ کو عالمی سطح کی ملٹری انڈسٹریز کمپنی کے طور پر جانا جاتا ہے۔

یہ برازیل، بھارت اور سنگاپور سمیت 17 ممالک میں کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا تھا کہ اس نے سب سے پہلے 2007 میں سعودی عرب میں اپنی موجودگی قائم کی تھی۔ پھر 2013 میں اپنے ذیلی اداروں نیول گروپ سپورٹ اور نیول گروپ عربیہ کے قیام کے ساتھ اپنی موجودگی کو مضبوط کیا۔ نیول گروپ اس وقت زیمل آف شور جوائنٹ وینچر کے ذریعے موجود ہے۔اس سے قبل سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور ان کے امریکی ہم منصب پیٹ ہیگستھ نے دونوں ملکوں کی وزارت دفاع کے درمیان سٹریٹجک تعاون اور اسے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ یہ بات چیت شہزادہ خالد بن سلمان کو امریکی وزیر دفاع سے موصول ہونے والی فون کال کے دوران کی گئی تھی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات