گجرات ،ہندو تو غنڈوں نے مسلمان شخص کو زندہ جلا ڈالا

جمعرات 24 اپریل 2025 14:00

گاندھی نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)بھارتی ریاست گجرات میں ہندو توا غنڈوں نے ایک مسلمان شخص کو زندہ جلا دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حبیب اللہ نامی شخص کی جلی ہوئی لاش ریاست کے ضلع گاندھی نگر کے علاقے سنجیت میں ایک نہر کے کنارے سے برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

متوفی کا ساتھی رفیق قریب شدید زخمی حالت میں پڑا تھا۔یہ دونوں صبح 10 بجے کام کاج کے سلسلے میں گھر سے نکلے تھے ۔ انکے اہلخانہ کہنا ہے کہ اس واقعے میں ہندو توا تنظیم بجرنگ دل کا ہاتھ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس تنظیم کیطرف سے دونوں کو کئی روز سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔پولیس اس قتل کو سڑک حادثہ کہہ کر چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔