Live Updates

جموںوکشمیر کے ضلع ادھمپور میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک

جمعرات 24 اپریل 2025 14:00

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع ادھمپور میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںپر حملہ ضلع کے علاقے بسنت گڑھ میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران کیا گیا ۔ بھارتی فورسز نے علاقے میں آپریشن گزشتہ روز شروع کیا تھا۔ بھارتی فوج کی وائٹ نائٹ کو ر نے ’’ایکس ‘‘پر ایک پوسٹ میں کہا کہ’’ فوجی فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی ہوا اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا‘‘۔آخری اطلاعات تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات