
بھارتی لیڈر شپ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں الزام تراشی اور بہتان لگانا کسی گورنمنٹ کو زیب نہیں دیتا، سعد رفیق
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو چھیڑ کر خطے میں کشیدگی کو ہوا دی ہے، بھارت کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے توپیش کرے،سندھ طاس معاہدے میں واضح لکھا ہے کوئی ایک فریق یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا، رہنماء ن لیگ کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 24 اپریل 2025
14:50

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت کی طویل عرصے سے کوشش تھی کہ سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کر دے۔
سندھ طاس معاہدے میں واضح لکھا ہے کوئی ایک فریق یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔ پاکستان کسی دہشتگردی کی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہت قیمت ادا کی ہے۔بھارت پاکستان سے بڑا ملک ہے۔ خطے میں امن اس کے اپنے مفاد میں ہے۔ بھارتی لیڈر شپ کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ عالمی امن کیلئے ایسے اقدامات خطرہ بن سکتے ہیں۔رہنماءن لیگ خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا بھارت میں بدامنی کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان کو بھارتی سائیڈ سے مسلسل نشانہ بنایا گیا ہے۔کلبھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے۔بھارت صرف الزامات لگا رہا ہے۔بھارت کی جانب سے پاکستانیوں کو نکالنے کا حکم نہایت غیر انسانی رویہ ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینکڑوں ہزاروں ایسے مریض ہیں جو بھارت علاج کی خاطر گئے ہوں گے۔ پاکستانی مریض بھارت کو فارن ایکسچینج بھی دیتے ہیں۔ یہ بہت غیر انسانی رویہ ہے۔پاکستان کا بھارت میں بدامنی کا کوئی ارادہ نہیں، پاکستان کو بھارتی سائیڈ سے مسلسل نشانہ بنایا گیا ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام متنازعہ مسائل کو نتیجہ خیز ڈائیلاگ کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
-
حکومت نے سابق صدور اوران کی بیواؤں کو پنشن پر ٹیکس میں چھوٹ دے دی
-
پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کر دیا
-
حکومت کا ملک کے تمام یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.