الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس کی جانب سے 23لاکھ سے زائد رقم41افراد میں بلا سود قرضہ کی مد میں تقسیم کر دی گئی

جمعرات 24 اپریل 2025 16:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) الخدمت اسلامک مائیکرو فنانس سرگودھا کی جانب سے 23لاکھ 50ہزار کی رقم41افراد میں بلا سود قرضہ کی مد میں تقسیم کر دی گئی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھا ڈاکٹر طاہر فاروق تھے۔ تقریب میں ضلعی صدر الخدمت فائونڈیشن میاں اظہار الحق، سی ای او الطفیل سٹون کریشر میاں شہباز، ڈاکٹر ارشد شاہد، چوہدری لیاقت وڑائچ، چوہدری اسامہ اعجاز، غلام مصطفی طاہر، اصغر پرویز چیمہ، محمد سلیم اور اسحاق خان نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ الخدمت اسلامک مائیکرو فائنانس کا مشن بے روزگار افراد کواپنے ذاتی کاروبار کا مواقع، اور چھوٹے کاروبار کو مزید وسعت دینے کے لیے ہنر مند اور ضرورت مند افراد کی مالی امداد کرنا ہے جس کے تحت ماہانہ کی بنیاد پر بلاسود قرض کی فراہمی ممکن بنائی جا رہی ہے ۔اس سلسلہ میں اس ماہ 41مرد و خواتین کو 50ہزار سے ایک لاکھ تک کی بلا سود رقم کے چیک دیئے گئے ہیں جن کی کل مالیت 23لاکھ 50ہزار بنتی ہے ،الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھا اس مشن کو مزید وسیع کررہا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنا کاروبار شروع کر کے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں۔