پنجاب فوڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیموں کی ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی زیرنگرانی ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑا ایکشن

کھڈیاں کے علاقہ میں دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 1200 لیٹر کیمیکلز سے تیار دودھ موقع پر تلف

جمعرات 24 اپریل 2025 16:30

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف، ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی پنجاب محمد عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی ہدایات پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز (باقر رسول انور) کی زیر نگرانی کیمیکل ملے زہریلہ دودھ بنانے والے مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن۔

(جاری ہے)

فوڈ سیفٹی ٹیم کا قصور کہ کھڈیاں کے علاقہ میں دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 1200 لیٹر کیمیکلز سے تیار دودھ موقع پر تلف کر کہ گاڑی کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کروا دیا۔

پانی میں پاو?ڈر، کیمیکلز اور گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول لاہور میں سپلائی کیا جاتاتھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز باقر رسول نے کہا کہ عوام الناس کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن، ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں۔