Live Updates

بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور آگاہ کر دیا

پاکستانی ناظم الامور کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے سے متعلق نوٹس حوالے کئے، ناپسندیدہ شخصیات کے نوٹس انہیں ایک ہفتے میں بھارت چھوڑنے کیلئے حکم دیا گیا ہے

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 24 اپریل 2025 16:45

بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل 2025)بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو تحریری طور آگاہ کر دیا، بھارت نے ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے والے فیصلے سے پاکستان کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے،بھارت نے دو روز قبل پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کو جواز بنا کر اٹھائے گئے اقدامات سے پاکستان کو آگاہ کر دیا،بھارت نے پاکستانی ناظم الامور کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے سے متعلق نوٹس حوالے کئے۔

بھارت نے پاکستانی ناظم الامور سعد احمد وڑائچ کو رات کو طلب کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناپسندیدہ شخصیات کے نوٹس انہیں ایک ہفتے میں بھارت چھوڑنے کیلئے حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اوربھارت میں موجود پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارت نے اٹاری چیک پوسٹ بھی بند کرنے کا اعلان کیاتھا۔

بھارت نے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیاتھا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا تھاکہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے کینسل کئے گئے تھے۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیاتھا۔بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن میں تمام دفاعی، فوجی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دیاتھا جبکہ بھارتی دفاعی اتاشی کو پاکستان سے واپس بلانے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ نے یہ اعلان بھی تھاکیا کہ اٹاری سرحدی چیک پوسٹ (واہگہ بارڈر) بھی فوری طور پر بند کر دی جائے گی۔بھارتی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ محدود کر دیا جائے گا۔ بھارتی ہائی کمیشن کا عملہ یکم مئی تک 55 سے کم کر کے 30 کردیا جائے گا۔بھارتی سیکریٹری خارجہ کا پریس کانفرنس میں مزیدکہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں کو سارک ویزا استثنیٰ سکیم کے تحت بھارت جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی سارک ویزہ استثنیٰ پروگرام کے تحت بھارت کا سفر نہیں کرسکیں گے۔ سارک سکیم کے تحت جو بھی ویزے جاری کئے گئے تھے وہ منسوخ سمجھے جائیں گے۔ سارک سکیم کے تحت بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں واپس جانا ہوگا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات