چنیوٹ ، نواحی علاقہ میں سیوریج کے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیاں ضائع کردی گئیں

جمعرات 24 اپریل 2025 17:20

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں صحت دشمن عناصر کے خلاف متحرک ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں ایک بار پھر چنیوٹ کے نواحی علاقہ میں سیوریج کے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیاں ضائع کردی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ ساڑھے سات ایکڑ رقبے پر موجود پیاز،لہسن،کدو،مرچ،ٹماٹر اور توری کی فصلیں گندے پانی سے کاشت کی گئی تھیں، جنہیں ہل چلا کر تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں شہر کے داخلی اور خارجی مقامات پر ناکہ بندی کر کے 50 سے زائد دودھ بردار گاڑیوں کی جدید لیکٹو سکین مشین سے چیکنگ کرتے ہوئیدودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے 30000 روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شہر بھر میں 75 سے زائد فوڈ بزنسز کا معائنہ کیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سوڈا واٹر بنانے والے کارخانوں کا معائنہ بھی کیااورغیر معیاری سوڈا بنانے والے کارخانے کو 10000 روپے جرمانہ عائد اور20لیٹر سے زائد غیر معیاری سوڈا تلف کردیا۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس اپنے اردگرد نظر رکھیں اور غیر معیاری خوراک کی تیاری سے متعلق 1223 پر اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا حق ادا کریں۔\378