Live Updates

چھٹا چیئرمین واپڈا امیچور گالف ٹورنامنٹ، پاکستان پولیس گالف ٹیم کی شاندار کامیابی

پنجاب پولیس کے کانسٹیبل محمد جمشید نے ٹورنامنٹ میں پہلی، کانسٹیبل غلام قادر نے دوسری پوزیشن حاصل کی

جمعرات 24 اپریل 2025 17:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)چھٹے چیئرمین واپڈا امیچور گالف ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان پولیس گالف ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ تٖفصیلات کے مطابق، پنجاب پولیس کے کانسٹیبل محمد جمشید نے ٹورنامنٹ میں پہلی، کانسٹیبل غلام قادر نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔ فاتح گالفر کھلاڑیوں نے سنٹرل پولیس آفس آمد پر پیٹرن پاکستان پولیس گالف ٹیم ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سلیمان سلطان رانا سے ملاقات کی۔

ڈی آئی جی سلیمان سلطان رانا نے شاندار پرفارمنس پر دونوں کھلاڑیوں کو شاباش اور حوصلہ افزائی کی۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے دونوں کھلاڑیوں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے فاتح اتھلیٹس محکمہ کا فخر ہیں۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی سے کارکردگی میں مزید نکھار، محنت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دونوں کھلاڑی قبل ازیں بھی قومی سطح کے مقابلوں میں متعدد اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چیئرمین واپڈا امیچور گالف ٹورنامنٹ میں آرمی، آئر فورس، ریلوے، واپڈا، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے 100 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات