کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن،ہیلپ اور گاوی کے تعاون سے ضلع شکارپور میں حفاظتی ٹیکہ جات ہفتہ کی تقریبات کا آغاز کردیا

جمعرات 24 اپریل 2025 18:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء) کمیونٹی ڈولپمنٹ فاؤنڈیشن،HELP اور GAVI کے تعاون سے ضلع شکارپور میں حفاظتی ٹیکہ جات ہفتہ کی تقریبات کا آغاز کردیا ہے یہ سرگرمیاں یونین کونسل چک اور یونین کونسل سہوانی میں کی گئیں جو ای پی آئی کے تحت کم کارکردگی والے علاقے ہیں۔ حفاظتی ٹیکہ جات ہفتہ کے پہلے دن سی ڈی ایف نے دونوں علاقوں میں واک اور ریلیوں کا انعقاد کیا، جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ گورنمنٹ ہائی اسکول ڈاہر، یونین کونسل سہوانی میں اساتذہ کے ساتھ آگاہی اجلاس بھی منعقد کیا گیا، جس میں اساتذہ غلام محمد غازی، عاشق علی مہر، بابو خان، ضمیرحسین، غلام محمد اور عبدالرحمن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اپنے طلباء میں حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت ویکسین سے بچنے والی بیماریوں کی روکتھام اور ان کی صحت کے لیے ان مہم کے کردار کے بارے میں آگاہی بڑھائیں گے۔

ضلع صحت افسر شکارپور ڈاکٹر نادر پنہور اور ضلع ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اصغر علی مہر کے ساتھ ملاقات میں سی ای او سی ڈی ایف محمد جان اوڈھانو اور ہیڈ آف پروگرامز نصر اللہ نائچ نے بتایا کہ سی ڈی ایف کم کارکردگی والے علاقوں میں آگاہی بڑھانے اور حفاظتی ٹیکہ جات کے لیے طلب پیدا کرنے کے لیے سرگرمیاں کررہی ہے۔ انہوں نے ’’صحت مند شکارپور‘‘ ایجنڈا کو فروغ دینے کا عہد کیا اور والدین کو پولیو جیسے بیماریوں سے بچاؤ کے لیے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی ترغیب دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشترکہ کوششوں سے یونین کونسل چک اور سہوانی کو کم کارکردگی والے علاقوں سے بہتر کارکردگی والے علاقوں میں تبدیل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :