وفاقی وزیر کامرس جام کمال خان سے وزیر زراعت میرعلی حسن زہری کی ملاقات

جمعرات 24 اپریل 2025 18:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)ترجمان صدر مملکت آصف علی زرداری برائے بلوچستان صوباِئی وزیر زراعت کوآپریٹیوبلوچستان میر علی حسن زہری نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے انڈسٹریز اینڈ کامرس جام کمال خان کیساتھ ملاقات کی اوربلوچستان کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا ملاقات میں علاقائی ایشوز اورترقیاتی اموربلوچستان کیزمینداروں کو کسان کارڈاجراء سے متعلق بات کی گء وفاقی وزیر جام کمال نے صوبائی وزیر زراعت ومحسن حب میر علی حسن زہری کی بلوچستان میں زرعی شعبے کی ترقی کیلئے کوششوں اورضلع حب میں ترقیاتی کاموں سے متعلق وژن کوسراہا جام کمال خان عالیانی نے صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کو یقین دیانی کرائی کہ علاقائی ترقی کے لیے مشترکہ کام کرینگے صوبائی وزیرمیر علی حسن زہری نے ضلع حب اوربلوچستان کی ترقی کیلئے جام کمال کے تعاون اوروژن کو دوررس نتائج کا حامل قراردیتے ہوئے کہا کہ جام کمال ہمارے بڑے ہیں انکی گائیڈلائن پر ضلع حب اوربلوچستان کی ترقی کیلئے کام کرینگے جام کمال کی وزارت اعلی کے دورمیں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اس موقع پر ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن حب حاجی محمد عظیم سنیاں تصور اقبال جام گروپ کے کونسلر سیف اللہ شیخ و دیگر موجود تھے۔