Live Updates

ر*منہاج القرآن برطانیہ کے زیر اہتمام 7شہروں میں ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی‘‘

ّسینکڑوں مسلم فیملیز کی شرکت، قرآنی علوم و فنون کے ماہر حافظ سعید رضا بغدادی کے لیکچرز لله*قرآن مجید کی روشنی ہر خطہ کے افراد تک پہنچانا منہاج القرآن کا مشن ہی: شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری

جمعرات 24 اپریل 2025 18:25

3 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2025ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ قرآن مجید کی روشنی ہر خطہ کے عوام تک پہنچانا منہاج القرآن کا مشن ہے۔ قرآن ایک زندہ معجزہ اور کرہ ارض کی مستند اور سچی کتاب ہے جو قیامت تک کے انسانوںکے لئے ذریعہ ہدایت و راہنمائی ہے۔ انہوں نے منہاج القرآن برطانیہ کی طرف سے بڑے شہروں میں ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی‘‘ کے تدریسی و تربیتی سیشنز کا اہتمام کرنے پر برطانیہ کی تنظیم اور شہروں کے منتظمین کو مبارکباد دی۔

انہوں نے اس مقصدکے لئے پاکستان سے بطور خاص برطانیہ آنے والے منہاج القرآن کے سکالر اور نظامت ایجوکیشن اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر حافظ سعید رضابغدادی کو بھی مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء حافظ سعید رضا بغدادی نے گزشتہ روز مانچسٹر میں ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی‘‘ کے خصوصی سیشن میں لیکچر دیا اور قرآن مجید کی درست تلاوت اور تجوید و قرأت کے امور کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

علوم القرآن کے ان تربیتی و تدریسی سیشنز میں مسلم فیملیز بالخصوص بچے ذوق و شوق کے ساتھ شریک ہورہے ہیں اور علوم القرآن کی درس و تدریس کی سہولت مہیا کرنے پر منہاج القرآن کاشکریہ ادا کیا۔ حافظ سعید رضا بغدادی برمنگھم، وال سال، نیلسن ، گلوسگو اور لندن میں ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی‘‘ کے سلسلے میں تربیتی و تعلیمی سیشن میں لیکچر دیں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات