قصور ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

جمعرات 24 اپریل 2025 18:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ونگ کمانڈر ہادی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جونیجو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ای لیسکواور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

کمیٹی میں نو ایجنڈوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ محکمہ سول ڈیفنس نے غیر قانونی پٹرول پمپس،منی پٹرول پمپس، ایل پی جی ری فلنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کی۔جس پر ڈی سی نے تشکیل دی گئی۔ کمیٹی کو ایل پی جی ری فلنگ اور منی پٹرول پمپس کیخلاف سخت قانونی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ پنجاب روڈ اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ سڑکوں کی ڈیزائننگ اور برجز کے دونوں اطراف پر وال لگانے کی نشاندہی کیساتھ ساتھ وال لگانے کا کام بھی کریں گے تاکہ سڑکوں پر حادثات کی روک تھام کی جا سکے۔

(جاری ہے)

نان کسٹم گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی تشکیل کردی کمیٹی جس میں ایکسائز، سیکرٹری ڈی آرٹی اے اورپولیس شامل ہے کو غیر قانونی گاڑیوں اور ورکشاپس جہاں پر منی ڈالے تیار کیے جاتے ہیں کے خلاف قانونی کاروائی کریگی۔ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے بریفنگ دی گئی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز، میونسپل کمیٹیز اور سیکریٹری آر ٹی اے کو ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مل کر آپریشن کرنے کی ہدایت جاری کی۔مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور نان رجسٹرڈ مدارس کو جلد از جلد رجسٹر کروانے کی بھی ہدایت جاری کی۔\378