سیالکوٹ،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کا یونین کونسل نیکا پورہ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

جمعرات 24 اپریل 2025 19:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری فیصل اکرام نے یونین کونسل نیکا پورہ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اے ڈی پی اسکیم کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ ٹھیکیدار کو کام بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نے مزید کہا کہ کام کی کوالٹی،معیار اور میٹریل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس دورہ کے دوران ان کے ہمراہ شیخ اشرف سابقہ چیئرمین تھے۔ بعدازاں انہوں نے اہل علاقہ سے ملاقات کی اور شہریوں کے مسائل دریافت کئے۔