Live Updates

اب کوئی بچہ یا بچی وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم یا ہنر سے محروم نہیں رہے گا‘ رانا مشہود احمد خان

جمعرات 24 اپریل 2025 19:25

\کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2025ء)چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ اب کوئی بچہ یا بچی وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم یا ہنر سے محروم نہیں رہے گا۔ حکومت نے ایسے پروگرامز متعارف کروائے ہیں جن کے ذریعے ہر طبقے کے نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

کوہاٹ یونیورسٹی میں "قومی یوتھ پالیسی میں نوجوانوں کی شرکت" کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ڈیجیٹل یوتھ ہب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، گرلز ایجوکیشن اسکالرشپس، جیسے منصوبوں کا ذکر کیا جن کے تحت نوجوانوں کو جدید تربیت، وظائف اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کسی بچے یا بچی کو وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم یا ہنر سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔حکومت نے ایسے پروگرامز متعارف کروائے ہیں جن کے ذریعے ہر طبقے کے نوجوان کو بااختیار بنایا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے ضرورت مند طلبا و طالبات استفادہ لے سکتے ہیں۔مدارس کے علما اور بچے بھی قومی دھارے میں شامل کریں گے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات