
ہمارے پاس انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان میں حملے کی تیاری کررہا ہے
رپورٹس ہیں کہ بھارت کالعدم ٹی ٹی پی کے ذریعے اہم شہروں کو نشانہ بنائے گا، دہشتگردوں کو آئی ای ڈیز اور دیگر ہتھیار بھی فراہم کررہا ہے، اگر بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم کرے گا تو پھر ہم کیوں شملہ معاہدہ لے کر بیٹھے رہیں۔وزیردفاع خواجہ آصف کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 24 اپریل 2025
23:24

(جاری ہے)
طالبان بھارتی ایجنٹ ہیں اور ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، بی ایل اے بھی بھارت نواز جماعت ہے جو وہاں سے فنڈز حاصل کرتی ہے، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں دہشتگردی کی جارہی ہے۔
اگر بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم کرے گا تو پھر ہم کیوں شملہ معاہدہ لے کر بیٹھے رہیں، آج شملہ معاہدے سے پاکستان کو کم اور بھارت کو زیادہ فائدہ ہے، سندھ طاس معاہدے کے مطابق بھارت جو بھی ڈیم بناتااس کی انسپکشن ہوتی تھی، لیکن پچھلے 15سال سے بھارت کی جانب سے انسپکشن نہیں کرنے دی جارہی۔بھارت کی جانب سے پانی روکا جاتا ہے تو یہ جنگ کے مترادف ہے۔ گجرات کا قصائی ملک کو جنگ کی طرف لے جارہا ہے۔بھارت طالبان کو ہتھیار سپلائی کرکے پاکستان میں حملے کیلئے تیار کررہا ہے، ہمارے پاس انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پاکستان میں حملے کی تیاری کررہا ہے، رپورٹس ہیں کہ بھارت آئی ای ڈیز اور دیگر ہتھیار فراہم کررہا ہے، رپورٹس ہیں کہ بھارت کالعدم ٹی ٹی پی کے ذریعے اہم شہروں کو نشانہ بنائے گا، یہ پہلی بار نہیں ماضی میں بھی بھارت دہشتگرد کاروائیاں کرتا رہا ہے۔اشرف غنی دور میں افغانستان میں بھارت کی کئی قونصلیٹ تھیں، بھارت ان قونصلیٹ کے ذریعے دہشتگردوں کو فنڈز اور اسلحہ فراہم کرتاتھا، بھارت میں مودی کی حکومت ہے اوہ گجرات کی ذہنیت لے کر چل رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہوسکتا ہے خیبرپختونخواہ میں دو چار پارٹیاں ملکر حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کریں، خواجہ آصف
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں اور اسرائیلی بمباری بھی جاری
-
یہ ملک بے آئین و بے قانون ہے، فالج زدہ نظام نے قوم کی امنگوں کا گلا گھونٹ دیا، ترجمان پی ٹی آئی
-
اسلام آباد کو ملک کا پہلا سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ، شہریوں کیلئے نئی سہولیات کی تفصیل بتادی گئی
-
عافیہ صدیقی کیس، وفاقی حکومت کا امریکی عدالت میں معاون اور فریق بننے سے انکار
-
پنجاب بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق،57زخمی ہوگئے
-
نون لیگ ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں. شاہد خاقان عباسی
-
بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے. خواجہ آصف
-
وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کےلئے سپین روانہ
-
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے.اسحاق ڈار
-
جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے.وفاقی وزارت خزانہ
-
بھارت میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 8 افراد ہلاک ‘ 26 سے زائد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.