وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی ٹیم سے ملاقات

جمعہ 25 اپریل 2025 01:30

واشنگٹن ڈی سی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی ٹیم سے ملاقات کی۔وزیرِ خزانہ نے موڈیزکی ٹیم کوحکومت کے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر پیش رفت سے آگاہ کیا، جو پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مہنگائی میں کمی، کرنٹ اکاؤنٹ اور پرائمری بیلنس میں فاضل، مستحکم شرح مبادلہ، اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے جیسے مثبت اقتصادی اشاریوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے محصولات کے نظام کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے لیے جاری اصلاحات پر زور دیا جن کا محور افراد، نظام اور ٹیکنالوجی ہے۔وزیرِ خزانہ نے امریکی انتظامیہ سے ٹیرف سے متعلق امور پر تعمیری انداز میں بات چیت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔