پنجاب ،یونائیٹڈ سکھ سٹوڈنٹس فیڈریشن کا کشمیری طلبا کے خلاف پرتشدد کارروائیاں روکنے کامطالبہ

جمعہ 25 اپریل 2025 11:30

امرتسر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) بھارتی ریاست پنجاب میں یونائیٹڈ سکھ سٹوڈنٹس فیڈریشن نے خاص طورپر ریاست میں زیر تعلیم کشمیری طلبا کے خلاف پر تشددکارروائیاں روکنے پرزوردیاہے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یونائیٹڈ سکھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن نے ایک بیان میں کشمیری طلبا کے خلاف پرتشدد کارروائیاں روکنے پر زوردیا ہے اور کہا ہے کہ کسی بھی انفرادی اقدام پرپوری قوم کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

بیان کے مطابق بہت سے کشمیری طلبا پنجاب بھر کے کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔ وہ یہاں تعلیم حاصل کرنے اور اپنا مستقبل بنانے کے لیے آئے ہیں۔ ان کے ساتھ عزت اور انصاف کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔ سٹوڈنٹس فیڈریشن نے یقین دلایا کہ وہ اداروں اور حکام کے ساتھ مل کشمیری طلباء کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بنائے گی۔ فیڈریشن نے طلبا اور عوام پر زور دیا ہے کہ وہ متحد رہیں اور پرامن ماحول برقرار رکھیں۔