ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کاتھانہ سمبڑیال،تھانہ ائیرپورٹ اور تھانہ بیگووالہ کا دورہ

جمعہ 25 اپریل 2025 11:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے تھانہ سمبڑیال،تھانہ ائیرپورٹ اور تھانہ بیگووالہ کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانہ سمبڑیال ،تھانہ ائیرپورٹ اور تھانہ بیگووالہ کا سرپرائز وزٹ کیا ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ نے تینوں تھانوں کے دورہ کے دوران حوالات کا معائنہ کیا ،عمارت کی صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کی تکمیل کے حوالے سےمناسب ہدایات جاری کیں۔