آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا دورہ کرم، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

جمعہ 25 اپریل 2025 12:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کا دورہ کرم کے موقع پر پولیس تنصیبات اور پاک افغان بارڈرز اور سرحدی علاقوں کی دورے کا سلسلہ جاری ہے۔تر جمان کے مطابق آر پی او عباس مجید مروت نے ڈی پی او کرم احمد شاہ کے ہمراہ پاک افغان سرحد گوی بارڈر سمیت تھانہ پیواڑ اور دیگر مختلف علاقوں کا دورہ کرکے مجموعی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر نے گوی بارڈر اور تھانہ پیواڑ میں پولیس حکام و پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی،آر پی او کوہاٹ نے موقع پر موجود پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر ہر وقت چوکس اور ہائی الرٹ رہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے فوری اور موثر انداز میں نمٹا جا سکے،آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت نے تھانہ پیواڑ میں ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے حوالات، دفاتر اور دیگر اہم شعبہ جات کا معائنہ کرکے پولیس اہلکاروں کو مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی تاکید کی،آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت نے تھانے میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے اور ان کی بات توجہ سے سننے اور مظلوم و کمزور طبقے کی داد رسی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں،آر پی او عباس مجید مروت نے دورے کے موقع پر پولیس جوانوں کو بہترین فرائض منصبی پر نقد انعامات سے نوازا گیا اور ان کو عوام دوست پولیسنگ کے فروغ پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ عنوان :