سیالکوٹ میں غیر قانونی ایل پی جی کی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں،4 دکانیں سیل

جمعہ 25 اپریل 2025 13:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) ضلعی سول ڈیفنس آفیسر سیالکوٹ عبداللہ شاکر کی زیر نگرانی ملو چھت ، کھرانے اور ڈالوالی میں غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے4دکانوں کو سیل کر دیاگیا،اور ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والا سامان قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر نے کہا کہ غیر قانونی ایل پی جی کی ری فلنگ کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ بظاہر یہ معمولی سا کام ہے لیکن کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کاسبب بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کام میں ملوث افراد کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :