سندھ ہائیکورٹ ، این ای ڈی یونیورسٹی میں غیر قانونی ترقی اور تعیناتیوں کیخلاف درخواست پرسیکریٹری بورڈ آف یونیورسٹیز، و دیگر کو نوٹس جاری

جمعہ 25 اپریل 2025 15:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی میں غیر قانونی ترقی اور تعیناتیوں کیخلاف درخواست پرسیکریٹری بورڈ آف یونیورسٹیز، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی میں غیر قانونی ترقی اور تعیناتیوں کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار دانش رحمان کے وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ یونیورسٹی کے رجسٹرار،کنٹرولر امتحانات ،کمیونیکشن منیجر ،ایڈیشنل رجسٹرار اور ایڈیشنل رجسٹرار لیگل غیر قانونی عہدوں پر تعینات ہیں۔ یونیورسٹی نے یکم جنوری 2025 کو مختلف عہدوں پر بھرتیوں کے لیے اشتہار جاری کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی نے بھرتیوں کے لیے تعلیمی قابلیت میں ہیر پھیر کی ہے۔ این ای ڈی یونیورسٹی میں ہونے والی تعیناتیاں اور ترقیاں کالعدم قرار دی جائیں۔ عدالت نے سیکرٹری بورڈ آف یونیورسٹیز، وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔