Live Updates

ملک ایک کلائمٹ پروسپرٹی پلان تیار کر رہا ہے، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف کے ساتھ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت ایک نئے انتظام پر اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے، سینیٹر اور نگزیب

جمعہ 25 اپریل 2025 15:20

واشنگٹن ڈی سی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ ملک ایک کلائمٹ پروسپرٹی پلان تیار کر رہا ہے،وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وولنریبل 20 (V20) وزارتی مکالمے میں ‘‘کلیمیٹ پروسپرٹی کو ممکن بنانا’’ کے عنوان پر خطاب کیا۔وزیرِ خزانہ نے پاکستان کے لیے کلائمٹ فنانشل اسٹریٹجی کے آغاز کو اجاگر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک ایک کلائمٹ پروسپرٹی پلان تیار کر رہا ہے اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے تحت ایک نئے انتظام پر اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے۔وزیرِ خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ورلڈ بینک کا پاکستان کے لیے منظور شدہ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ پروگرام (CPF) کلائمٹ ریزیلینس اور ڈیکاربنائزیشن کو اہم ستون کے طور پر شامل کرتا ہے۔

انہوں نے قابل سرمایہ کاری اور بنک ایبل منصوبوں کی ترقی کے لیے صلاحیت کی کمی کو چیلنج کے طور پر شناخت کیا اور بین الاقوامی مالیاتی فن تعمیر میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ ممالک جو ماحولیاتی اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، ان کی اقتصادی لچک، پائیداری اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات