وفاقی وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا سے ملاقات ، معاشی صورتحال پر گفتگو

فچ کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ملک میں کی جانے والی کامیاب اصلاحات کی بیرونی توثیق ہے، وزیر خزانہ

جمعہ 25 اپریل 2025 15:20

واشنگٹن ڈی سی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا جہاد اذور سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ نے آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے پاکستان کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) کے تحت پہلے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) کے تحت نئے انتظام پر اسٹاف لیول معاہدہ کیا۔

وزیرِ خزانہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھتے ہوئے، پچھلے ڈیڑھ سال میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پٴْرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ فچ کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری ملک میں کی جانے والی کامیاب اصلاحات کی بیرونی توثیق ہے۔