Live Updates

ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتما م ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد

جمعہ 25 اپریل 2025 15:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) ڈی ایچ کیو ٹیچنگ استپال کے زیر اہتما م ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی کے لئے ایک واک کا انعقادکیا گیا۔ڈسٹرکٹ اوپی ڈی سے ریلی نکالی گئی اور ہسپتال کے مین گیٹ پر پہنچ کر اختتام پذیرہوئی۔ ریلی کی قیادت میڈیکل سپرٹینڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹرنیئر عباس خان بلوچ ،اے ایم ایس ڈاکٹر کاشفہ بھلی ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد امتیاز ،اے ایم ایس ڈاکٹر طارق محمود ،اے ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود ،اے ایم ایس ڈاکٹر خواجہ سہیل احمد کے علا وہ بڑی تعدا د میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے میڈیکل سپرٹینڈ نٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 35 لاکھ سے زیادہ لوگ اس مرض کا شکار ہوتے ہیں اور پچاس ہزار سے زائد افراد اس مرض کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ملیریا ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے، ملیریا سے بچائو کیلئے اس مچھر کی نشوونما کا خاتمہ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول اور اپنے گھروں، گلی، محلوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ ملیریا بخار کی علامات کی صورت میں ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں اور نیم حکیموں سے اپنا علا ج مت کروائیں۔اے ایم ایس ڈاکٹر کا شفہ بھلی نے کہا کہ ملیریا سے بچائو کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے اردگرد گندے پانی کا خاتمہ کریں اور گھروں میں خود اور اپنے بچوں کو پورے آستینوں والے کپڑے پہنائیں اور مچھر مار سپرے کے استعمال کے علاوہ دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات