Live Updates

پیپلز پارٹی مردان کے صدر کی ہمایوں خان سے ملاقات ،سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 25 اپریل 2025 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ مردان کے صدر اسد رحیم داد خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی جواد خان نے پی پی پی پی سیکرٹری جنرل محمد ہمایون خان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ نوشہرہ کے سابق جنرل سیکرٹری سعید اللہ خان ، ملک ہدایت خان ، رفیق خان ،خورشید لالا، سلیمان شاہ نے پیپلز پارٹی سنٹرل سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔محمد ہمایون خان کو پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات