مریدکے تحصیل کے تمام کاروباری مراکز میں (آج )شٹر ڈائون ہڑتال

جمعہ 25 اپریل 2025 16:50

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آج بروز ہفتہ مریدکے تحصیل کے تمام کاروباری مراکز میں شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی ۔

(جاری ہے)

فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا ،تاجر تنظیموں کی طرف سے تمام مارکیٹوں شاپنگ سنٹرز مالز کے باہر ہڑتال کے بینرز لگا دیئے گئے جبکہ تاجر تنظیموں کے نمائندوں شیخ عدنان شفیق ملک اعظم میاں عامر نذیر حاجی سلیم بھٹی چوہدری خرم مدیال ملک شبیر وغیرہ نے جماعت اسلامی کی مقامی قیادت چوہدری طارق ریحان رانا ظہیر بابر چوہدری سرفراز ریحان سے گزشتہ روز ملاقات کی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہڑتال کا اعلان کیا ۔

جماعت اسلامی مریدکے سے سابق ٹکٹ ہولڈر رانا ظہیر بابر اور چوہدری طارق ریحان نے تاجروں کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ وقت کی ضرورت ہے اسرائیل اور انڈیا کو بھر پور جواب دیا جائے کہ ہم ایک ہیں ۔آج انشااللہ مکمل شٹر ڈاون کامیاب شٹر ڈائون ہڑتال ہوگی۔