مختلف گرڈ اسٹیشنوں اور ٹرانسمیشن لائنؤں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی،کیسکو

جمعہ 25 اپریل 2025 17:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشنز اور ٹرانسمشین لائن پر مرمتی کام کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں 26اپریل کو(بروزہفتہ )سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kvسمنگلی ایکسپریس، اولڈلیاقت بازار، جان محمد روڈ، سریاب ٹو، دلدارکاریز اور نیو جان محمدفیڈرزسے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی بندرہے گی نیز اسی روز زرغون گرڈاسٹیشن کے سرکٹ بریکر اور پاور کیبل کی مرمت کیلئے 11Kvزرغون ون، زرغون ٹو، عسکری ، صاحبزادہ کاریز فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔

اسی طرح 27اپریل (بروزاتوار) مری آبادگرڈاسٹیشن کے 11Kvمری آباد، طوغی روڈ، کانسی روڈ، واسا، اسٹاف کالج، فیڈروں سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اُسی روز سریاب گرڈاسٹیشن کے کرانی، اولڈاور نیوجان محمدروڈ، سریاب ون،انڈسٹریل، ہزارہ ٹاون، بی ایم سی، واسا، گرڈکالونی ،اولڈلیاقت بازاراور منی مارکیٹ فیڈروں سے صبح 10بجے تادوپہر2بجے بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ ٹرانسمیشن لائنز پر مرمتی کام کے سلسلے میں 26اور27اپریل کو ڈھاڈرگرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی ،علاوہ ازیںنئے تعمیر ہونے والی132Kvیارو۔حرمزئی ۔قلعہ عبداللہ ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کے کام کے سلسلے میں 27اپریل اور 28اپریل کو(روزانہ ) قلعہ عبداللہ گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے تارات8بجے بجلی بندرہے گی ۔دریں اثناء کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں برقی لائنوںکی شفٹنگ اور کھمبوںکی تنصیب کے کاموںکیلئے 28اپریل (بروزپیر) سریاب گرڈکے سریاب ون، سریاب ٹو، جائنٹ روڈ، اولڈو نیو جان محمد، منی مارکیٹ، خیر بخش مری، سیٹلائٹ ٹاون فیڈروں سے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔