[ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 1.92 فیصد کم ہو گئی

ج*مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی تین اعشاریہ پانچ دو فیصد پر آگئی

جمعہ 25 اپریل 2025 18:10

Qاسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء)ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 1.92 فیصد کم ہو گئی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دئیے، مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح منفی تین اعشاریہ پانچ دو فیصد پر آگئی ۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی 11 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے،ایک ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 51 روپے تک کمی ہوئی،ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 92 روپے تک سستا ہوا، ایک ہفتے میں لہسن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک کمی آئی ہے،ایک ہفتے میں کیلے پیاز،ایل پی جی گھریلو سلنڈر، ٹماٹر، چینی، دال ماش سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے، ایک ہفتے میں الو کی فی کلو قیمت میں چار روپے تک اضافہ ہوا ہے ،ایک ہفتے میں انڈے کی فی درجن قیمت میں دو روپے تک اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں دال مسور سگریٹ نمک دہی اور دال چنا مہنگی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :