جیکب آباد پولیس کا مقابلے کے بعد مغوی کو بازیاب کرانے کا دعویٰ

جمعہ 25 اپریل 2025 18:20

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء) جیکب آباد پولیس کا مقابلے کے بعد مغوی کو بازیاب کرانے کا دعویٰ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل سے 21 روز قبل اغوا ہونے والے مغوی نذیر کنڈرانی کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کرانے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کے مطابق ٹھل کے سی سیکشن تھانہ کی حدود ماہو پھاٹک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ڈاکو مغوی نذیر کنڈرانی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق ڈاکو مغوی کو ایک مقام سے دوسری جگہ منتقل کررہے تھے کہ پولیس کے ساتھ مقابلہ ہوگیا تو ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ کی ناکابندی کردی ہے، واضح رہے کہ مغوی کو 3 ہفتے قبل ٹھل سے اغوا کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :