پولیوٹیم پردہشت گردانہ حملہ افسوس ناک ہے ،ڈاکٹرحاجی حنیف طیب

جمعہ 25 اپریل 2025 18:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ،پولیوکے خاتمہ کیلئے روٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے گزشتہ دنوں بلوچستان کے علاقہ ضلع مستونگ میں انسدادپولیوٹیم کی سیکورٹی پرمامورلیویزاہلکاروں پردہشت گردانہ حملہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی اوردواہلکاروں کی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا ،شہداء کے درجات کی بلندی کے دعاکی ۔

ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پولیوٹیم پرحملے انتہائی شرمناک ہیں ،پولیومہم میں رکاوٹیں پیداکرنامجرمانہ فعل ہیں۔پولیوکے خلاف منفی پروپیگنڈاکرکے انتشارپھیلانے والے ملک دشمن ہیںان کے خلاف بھی موثرکارروائی ہونی چاہیے ۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ،ڈاکٹرز،پروفیسرپولیو ویکسین کو محفوظ قراردے چکے ہیں لہٰذاوالدین کسی منفی پروپیگنڈامیں نہ آئیں اوربلاخوف بچوں کو عمربھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیوکے قطرے لازمی پلائیں۔

(جاری ہے)

حاجی محمدحنیف طیب 57اسلامی ممالک میں سے 55اسلامی ملکوں میں اسی پولیوکے قطرے پلانے سے پولیوکاخاتمہ ممکن ہوا،صرف پاکستان اورافغانستان میں پولیو وائرس ابھی موجودہیں ۔پولیو کے مرض سے نجات حاصل کرنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔