پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اولڈ کیمپس کی 50سال سے زیر قبضہ 6 ارب کی اراضی واگزار کرا لی

جمعہ 25 اپریل 2025 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اولڈ کیمپس کی50 سال سے زیر قبضہ اراضی واگزار کرا لی۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق انار کلی سے متصل اڑھائی کینال اراضی پر ملازمین نے 50 سال سے قبضہ کر رکھا تھاجس پر 13 خاندانوں کی آباد کاری تھی۔انہوں نے کہا کہ اراضی کی مالیت 6 ارب روپے سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے اولڈ کیمپس کی قیمتی ترین اراضی پر ناجائز قبضے کا نوٹس لیا۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز قابضین 6 ارب روپے مالیت کی زمین پر بغیر کرایہ ادا کئے رہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز قابضین پانی اور گیس بھی مفت استعمال کرتے رہے ہیں ۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کے حکم پر نیو کیمپس کی پرائم24کنال زمین پر 70 سال سے ناجائز قبضہ بھی حال ہی میں واگزار کرایاجاچکا ہے۔