
جنرل ہسپتال لاہور میں شعبہ ای این ٹی کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل ورکشاپ
جمعہ 25 اپریل 2025 21:00
(جاری ہے)
پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا کہ ناک کا یہ جدید طریقہ علاج سے آپریشن’’رہینو پلاسٹی ‘‘ پر نجی شعبوں میں لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ لاہور جنرل ہسپتال میں ناک،کان اور گلہ کے سرجنز مذکورہ آپریشن کی سہولت مفت فراہم کر رہے ہیں جو انتہائی قابل ستائش امر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کو چاہیے کہ وہ خود کو جدید طبی تحقیق اور ٹیکنالوجی سے جس قدر ممکن ہو آگاہ رکھیں کیونکہ ان کا تعلق براہ راست مریضوں کے علاج وزندگی اور فلاح پر ہوتا ہے۔پروفیسر الفرید ظفر نے بتایا کہ اندرون و بیرون ممالک سے ماسٹر ٹرینیز نے مستقبل کے سپیشلسٹ ای این ٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کو لائیو آپریشن سکھائے گئے جبکہ لاہور کے علاوہ پاکستان کے مختلف شہروں سے بھی 150کے قریب ڈاکٹروں نے لائیورہینو پلاسٹی ورکشاپ میں حصہ لیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید طریقہ علاج ہمارے لئے مشعل راہ ہے ،اس ایڈوانس ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف ہماری پیشہ وارانہ مہارت میں مزید اضافہ ہوگابلکہ مریضوں کے علاج معالجے میں بھی آسانی ہوگی۔ تمام ڈاکٹرز نے کامیاب ورکشاپ کے انعقاد پر پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر، ایم ایس اور کورس کے ڈائریکٹر ماسٹر ٹرینیز کی کاوشوں کو سراہا۔ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے توقع ظاہر کی کہ ڈاکٹر محمد الیا س اور ڈاکٹر عامر ایوب آئندہ بھی ایسی پیشہ وارانہ اور تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ ماسٹر ٹرینیز میں ڈاکٹر نجیف، ڈاکٹر معصوم،ڈاکٹر اسد،ڈاکٹر عدیل نیازی، ڈاکٹر مقصود احمد اورڈاکٹر وسیم امین بھی موجودتھے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.