ؔپی ایف یو جے نے پارلیمنٹیرین کمیشن برائے انسانی حقوق کے ساتھ ملکر ایک بے مثال جرنلسٹ الرٹ ایپ تیار کرلی

جمعہ 25 اپریل 2025 21:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء)پاکستاان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جی)نے پارلیمنٹیرین کمیشن برائے انسانی حقوق کے ساتھ ملکر ایک بے مثال جرنلسٹ الرٹ ایپ تیار کی ہے۔

(جاری ہے)

کسی بھی غیر یقینی صورتحال، اغواء کی کوشش، حملے، تعاقب یا کسی حادثے کی صورت میں صحافی کی جانب سے '' پینک'' بٹن دباتے ہی متعلقہ علاقے کی یونین اور پریس کلب کے زمہ داران کے علاوہ پی ایف یو جے کی مرکزی قیادت کو بھی مذکورہ صحافی کی لوکیشن سمیت صورتحال بارے آگاہی ہو سکے گی۔

پاکستان کی صحافتی تاریخ میں اس اہم موبائل ایپلی کیشن کی میڈیا بریفنگ آج بروزہفتہ دن 12 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دی جا رہی ہے۔ پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ارشد انصاری، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، جنرل سیکریٹری آصف بشیر چودھری اور نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی،قائمقام سیکرٹری شیرازی گردیزی اس موقع پر میڈیا کو بریف کریں گے۔