Live Updates

پی ٹی آئی کے یومِ تاسیس پر ‎عمران خان سمیت تمام اسیر کارکنان کو فوری رہا کیا جائے

جعلی اور بےبنیاد مقدمات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، پی ٹی آئی کو اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔ جعلی حکومت انسانی حقوق پامال کر رہی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مبطالبہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 اپریل 2025 21:27

پی ٹی آئی کے یومِ تاسیس پر ‎عمران خان سمیت تمام اسیر کارکنان کو فوری ..
پشاور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 25 اپریل 2025ء ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے یومِ تاسیس پر ‎عمران خان سمیت تمام اسیر کارکنان کو فوری رہا کیا جائے ، جعلی اور بےبنیاد مقدمات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے، پی ٹی آئی کو اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی یومِ تاسیس پر ‎عمران خان اور تمام اسیر کارکنان کو فوری رہا کیا جائے ۔

پاکستان تحریک انصاف 29 سالہ جدوجہد، قربانی اور عوامی خدمت کی علامت ہے، مخلص قیادت اور انتھک جدوجہد کی بدولت پی ٹی آئی آج ملک کی سب سے مقبول جماعت بن چکی ہے، اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کو دبایا نہیں جا سکتا۔ جعلی حکومت انسانی حقوق پامال کر کے پی ٹی آئی کو دبانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جعلی اور بے بنیاد مقدمات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد بزرگ خاتون اور شدید علیل ہیں، انہیں جیل میں رکھنا کھلی ناانصافی ہے۔ موجودہ ملکی صورتحال سیاسی استحکام اور قومی اتحاد کی متقاضی ہے، عمران خان کے بغیر قومی اتحاد اور سیاسی استحکام ممکن نہیں، تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، قید قیادت اور کارکنان نے اپنی قربانیوں سے نئی تاریخ رقم کی ہے، اب وقت آ چکا ہے کہ انصاف، آئین اور عوامی رائے کا احترام بحال کیا جائے۔

مزید برآں مشیر اطلاعات، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر سیاست سے گریز اور چھوٹے صوبوں کے مفادات کا خاص خیال رکھنا چاہئے، شکر ہے نہروں کے معاملے پر دو سیاسی ڈرامہ پارٹیوں کی نورا کشتی فی الحال ختم ہوئی، مشترکہ مفادوت کونسل میں خیبر پختونخوا کے چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال منصوبے کو نئے نہری منصوبوں سے نتھی کرنے سے گریز کیا جائے،چشمہ رائٹ بینک کینال (لفٹ کم گریویٹی منصوبہ) کی منظوری 1991 میں مشترکہ مفادات کونسل نے دی تھی،مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کی روشنی میں تینوں صوبوں میں نہریں نکالی گئیں، تاہم خیبر پختونخوا میں تاحال اس منصوبے پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات