وزیراعظم کا بنوں میں 6خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 25 اپریل 2025 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں 6خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔