صدر زرداری کا بنوں میں آپریشن میں 6خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 25 اپریل 2025 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 6خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائی کے دوران فتن الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔انہوںنے کہاکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کارروائیاں کر رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔