سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن ،6 دہشت گرد مارے گئے

ہفتہ 26 اپریل 2025 00:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) سکیورٹی فورسز کے بنوں میں آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق23 اور 24 اپریل 2025 کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج واصلِ جہنم ہو گئے جبکہ چار زخمی ہوئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ خارجی کو ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔