مسقط مذاکرات ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ کامیابی کا موقع ہیں، مشیر خامنہ ای

ٹرمپ کے اہم مسائل ان کے حلف اٹھانے کے 100 دن بعد بھی حل طلب ہیں،علی شمخانی

ہفتہ 26 اپریل 2025 12:25

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے امریکہ کے ساتھ جاری مذاکرات کی کامیابی کے لیے امید کا اظہار کیا ہے اورکہا ہے کہ مسقط مذاکرات تہران اور واشنگٹن دونوں کے لیے کامیابی کا موقع بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم مسائل ان کے حلف اٹھانے کے 100 دن بعد بھی حل طلب ہیں، جن میں غزہ، یوکرین، ٹیرف کی جنگ اور بجٹ خسارہ شامل ہیں۔

تاہم اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہاکہ مسقط مذاکرات شفافیت اور توازن (تمام پابندیوں کو ہٹانی(اور قانون کی حکمرانی)بین الاقوامی قانون کے فریم ورک کے اندر افزودگی) کی بنیاد پر ٹرمپ کے ساتھ مشترکہ کامیابی کے موقع کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق عراقچی امریکی حکام کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کے لیے ایک خصوصی سفارتی اور تکنیکی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔