Live Updates

دبئی 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں ہوٹل اکاموڈیشن سرچ میں سرفہرست

ہفتہ 26 اپریل 2025 12:35

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)دبئی 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں ہوٹل اکاموڈیشن سرچ کے حوالے سیسرفہرست ہے۔ عرب ٹی وی نے گوگل ٹریول ٹرینڈز کے حوالے سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دبئی نے ہوٹل اکاموڈیشن سرچ انڈیکس میں لندن، پیرس، نیویارک، ٹوکیو، بینکاک اور بارسلونا جیسے دیگر بین الاقوامی مقامات کو پیچھے چھوڑ دیا اور انڈیکس میں 100 پوائنٹس ریکارڈ کرائے۔

ایئرلائن ڈیمانڈ انڈیکس میں دبئی عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر ہے۔اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ دبئی نے رواں سال مضبوط طلب کی شرح کو ریکارڈ کیا۔ پہلی سہ ماہی میں سیاحت اور سفر کی طلب کے مختلف اشاریوں میں پہلے اور دوسرے نمبر پر رہا ہے۔رواں سال دبئی، برطانوی وزیٹرز کیلیے ہوٹل قیام کے حوالے سے سب سے مقبول منزل رہا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد نیویارک اور پیرس رہے۔

اسی طرح بھارت سے آنے والے سیاحوں میں بھی رہائش اور فلائٹ ڈیمانڈ کے حوالے سے بھی دبئی پہلے نمبر پر رہا ہے۔سیاحتی شعبے کی کارکردگی اور بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد کے تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2025 کے ابتدائی دو ماہ کے دوران 3.82 ملین غیرملکی سیاح دبئی آئیجو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 3.67 ملین تھی۔ رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔اس سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران دبئی میں ہوٹل کمروں کی ریزرویشن کی شرح 87 فیصد تھی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے حوالے سے برابر ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات