Live Updates

9 مئی مقدمات ، عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ دیدی

تین مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم 3 مئی کو عائد کی جائیگی، ملزمان میں کیسز کی نقول تقسیم کی گئیں، اے ٹی سی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 26 اپریل 2025 12:36

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل 2025)9مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان پرفرم جرم عائد کرنے کی تاریخ دیدی،اے ٹی سی عدالت نے9 مئی کے تین مقدمات میں فردجرم کیلئے 3 مئی کی تاریخ طے کر دی،9مئی کے کیسز کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ایک بار پھر منسوخ ہوگیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے9مئی مقدمات کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنماءعمر ایوب، شیخ رشید، سرکاری پراسیکیوٹرز اور وکلائے صفائی عدالت پہنچے جہاں پیش ہونے والے ملزمان میں کیسز کی نقول تقسیم کی گئیں۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی روبکار پر حاضری لگا ئی گئی جبکہ دیگر ملزمان کی جانب سے جمع کروائی گئی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں 3 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی اور باقی 10 مقدمات کے چالان بھی آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم دیا۔

بعدازاںعدالت نے 13 مقدمات کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر انسداددہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 13 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں تھیں۔عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کردی تھی۔ سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی جس میں وکلائے صفائی، پراسیکیوٹرز اور ملزمان پیش ہوئے تھے۔

عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی تھی۔ اسی طرح سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری لگائی گئی۔ شیخ رشید احمد اور عمران خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت پہنچے۔عدالت میں حاضر ہونے والے ملزمان میں مقدمات کی نقول تقسیم کی گئیں جس کے بعد عدالت نے 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی تھی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات