Live Updates

آسام،پہلگام واقعے کو مودی حکومت کی سازش قرار دینے پر رکن اسمبلی سمیت 8افراد گرفتار

آسام کسی بھی ایسے شخص کو برداشت نہیں کرے گاجو پہلگام واقعے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہو ،وزیراعلیٰ

ہفتہ 26 اپریل 2025 13:55

گوہاٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے پہلگام واقعے کو مودی حکومت کی سازش قرار دینے اور پاکستان کے حق میں بیان دینے پر ایک مسلمان رکن اسمبلی سمیت کم از کم 8افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرماکے حکم پر آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو جمرات کو جبکہ دیگر افراد کو گزشتہ روز گرفتار کیا ۔

امین الاسلام نے کہا تھا کہ 2019کا پلوامہ حملہ اور منگل کا پہلگام حملہ مودی حکومت کی سازش ہے۔آسام میں بی جے پی کی حکومت ہے ۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے لکھا ’’آسام کسی بھی ایسے شخص کو برداشت نہیں کرے گاجو پہلگام واقعے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہو ۔‘‘
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات