Live Updates

ایرن کی بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش

ایران خطے امن و استحکام کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کو برادر پڑوسی قرار دیتا ہے،وزیرخارجہ

ہفتہ 26 اپریل 2025 14:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)ایران نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تہران خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کو برادر پڑوسی قرار دیتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران بھارت اور پاکستان کے ساتھ صدیوں پرانی تہذیبی اور ثقافتی وابستگی رکھتا ہے، اور موجودہ کشیدہ صورتحال میں تہران دونوں دارالحکومتوں میں مصالحت کے لیے تیار ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات