Live Updates

زرعی یونیورسٹی فیصل آبادمیں ویٹرنری کا عالمی دن منایا گیا

ہفتہ 26 اپریل 2025 14:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز کی آرٹ اینڈ لٹریری سوسائٹی کے زیراہتمام ویٹرنری کا عالمی دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز سے ریلی نکالی گئی جس میں طلباء اور فیکلٹی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دنیا میں ویٹرنری پروفیشنلز کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنس پروفیسر ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ ویٹرنری ڈاکٹر جانوروں کی صحت اور تندرستی کے محافظ ہیں۔ یہ دن ہمیں جانوروں کی دیکھ بھال اور صحت میں اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کی ہماری ذمہ داری کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمند افرادی قوت کے لئے تمام ممکنہ کاوشیں عمل میں لائی جا رہی ہیں جو پاکستان میں ویٹرنری سائنس کے مستقبل کی تشکیل کریں گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر راؤ زاہد عباس، ڈاکٹر کاشف سلیمی، ڈاکٹر مصباح اعجاز و دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات