فاسٹ فوڈ چین کو ناقص گوشت ، ناقص صفائی پر ایک لاکھ روپے ،دو دیسی فوڈ ریسٹورنٹس کو 45ہزار روپے جرمانہ

ہفتہ 26 اپریل 2025 15:05

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)قومی شاہراہ موٹر وے پر سروس ایریا میں فاسٹ فوڈ چین کو ناقص گوشت اور ناقص صفائی پر ایک لاکھ روپے اور دو دیسی فوڈ ریسٹورنٹس کو 45ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ موٹر وے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ٹیم کے ہمراہ سرگودھا کے سروس ایریا بھیرہ کا اچانک دورہِ کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کو معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

اس دورن 43 فوڈ پوائنٹس کو چیک کرتے ہوئے ناقص گوشت اور ناقص صفائی پر فاسٹ فوڈ چین کو 1 لاکھ روپے اور 2 دیسی فوڈ ریسٹورنٹس کو 45 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا جبکہ 40 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس جاری کردیئے گئے۔ڈی جی نے کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں موٹر وے سروس ایریاز کی چیکنگ جاری ہے۔مسافر کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن پر فوری رابطہ کریں ایکشن لیکر شکایات کے ازالہ کو یقینی بنانے کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک ہیں۔

متعلقہ عنوان :