کراچی، پورٹ قاسم کالونی گیٹ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق جبکہ ٹرک ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب

ہفتہ 26 اپریل 2025 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء) پورٹ قاسم کالونی گیٹ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے اور ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور خونی ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جس میں پورٹ قاسم کالونی گیٹ کے قریب ٹرک کی زد میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوا.ریسکیو حکام کے مطابق خونی ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوا،زخمی ہونے والا دوسرا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

موقع پر جاں بحق شخص کی شناخت جان محمد جبکہ دوران علاج دم توڑنے والے کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی۔پولیس حکام کے مطابق ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد دو سو نوے سے زائد ہوگئی ہے۔