
سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پاکستان کے خلاف آبی جارحیت اور سنگین اشتعال انگیزی ہو گی، آئی سی سی آئی
ہفتہ 26 اپریل 2025 16:10
(جاری ہے)
انہوں نے ہندوستان کی کھوکھلی دھمکیوں کو ایک فضول مشق قرار دیا جس کا مقصد محض اصل حقائق سے تو جہ ہٹانا ہے اور یہ کہ اس طرح کے اقدامات سے عالمی سطح پر ہندوستان کی اپنی ساکھ ہی داغدار ہوگی۔
انہوں نے یہ بھی متنبہ کیا کہ کوئی بھی یکطرفہ کارروائی بنگلہ دیش اور نیپال جیسے پڑوسی ممالک کے ساتھ بھی بھارت کے اعتماد کو ختم کر سکتی ہے۔ آئی سی سی آئی کے رہنماؤں نے دہشت گردی کی سرپرستی اور پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا کر علاقائی امن اور اقتصادی ترقی کو سبوتاژ کرنے کی بھارت کی مسلسل کوششوں کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے بھارت کو پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی داخلی سلامتی کی ناکامیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، انہوں نے پاکستان کی خودمختاری کے لیے مکمل حمایت کا یقین دلایا اور قوم کے بہادر، پیشہ ور اور انتہائی حوصلہ مند محافظوں کی تعریف کی۔ آئی سی سی آئی نے زور دیا کہ پاکستان امن کے لیے پرعزم ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا سفارتی، اخلاقی اور ضرورت پڑنے پر فوجی طاقت سے جواب دے گا۔ آئی سی سی آئی قیادت نے مزید کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے اور تاریخ خود ان لوگوں کا فیصلہ کرے گی جو امن اور آہنگی پر دشمنی کو ترجیح دیتےہیں۔آئی سی سی آئی اس فالس فلیگ آپریشن کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہندوستانی قیادت کو ایسے مذموم عزائم پر عمل کرنے سے خبردار کرتا ہے۔ ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے پڑوسیوں کے معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنے اندرونی مسائل کے حل اور علاقائی امن کو فروغ دینے کو ترجیح دے۔
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.