
ایران کی بندرگاہ کے قریب دھماکے سے 285 افراد زخمی
دھماکہ شہید رجائی بندرگاہ کے عرشے کے ایک حصے میں ہوا‘ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں.ایرانی حکام
میاں محمد ندیم
ہفتہ 26 اپریل 2025
16:33

(جاری ہے)
ایرانی ذرائع ابلاغ کے ابتدائی اندازوں کے مطابق دھماکے میں کم وبیش 285 افراد زخمی ہوئے جنہیںہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ہرمزگان پورٹس اینڈ میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کے ایک سینئر اہلکار اسماعیل مالکی زادہ نے ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا کہ دھماکہ شہید رجائی بندرگاہ کے عرشے کے ایک حصے میں ہوا اور ہم آگ بجھا رہے ہیں. ایران کی کسٹم اتھارٹی نے بتایا کہ دھماکہ سینا کنٹینر یارڈ میں ہوا جو پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن سے منسلک ہے ایرانی ایمرجنسی سروس کے مطابق دھماکے میں 285 افراد زخمی ہوئے ہرمزگان صوبے کی کرائسس مینجمنٹ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر مہرداد حسن زادہ نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی سہولیات میں منتقل کر دیا گیا ہے . انہوں نے کہا کہ حفاظتی اہلکاروں نے پہلے جائے حادثہ کا دورہ کیا تھا، اور حفاظتی انتباہ جاری کیا تھا اس سے قبل ہرمزگان پورٹس اینڈ میری ٹائم ایڈمنسٹریشن کے اہلکار اسماعیل ملک زادہ نے بتایا کہ دھماکہ شاہد راجائی بندرگاہ کے قریب ہواہے. دوسری جانب ایران کی نیشنل ایرانین آئل ریفائننگ اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی (این آئی او آر ڈی سی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھماکے کا علاقے میں ریفائنریوں، ایندھن ذخیرہ کرنے والے ٹینکوں یا تیل کی پائپ لائنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ بندر عباس کی تنصیبات میں آپریشن بلا تعطل جاری ہے جبکہ بندرگاہ کے حکام کی مدد کے لیے قریبی تیل کمپنیوں کی فائر فائٹنگ اور ہنگامی ٹیمیں تیار ہیں. دھماکے کی وجوہات کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں، سرکاری تصدیق جاری نہیں کی گئی ہے، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے ادھر ایران نے بندر عباس بندرگاہ کے لیے ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ شپمنٹ معطل کر دی ہے ایران کی کسٹم اتھارٹی نے تمام کسٹم دفاتر کو حکم دیا ہے کہ وہ بندر عباس کی بندرگاہ پر برآمدی اور ٹرانزٹ شپمنٹس کی ترسیل تاحکم ثانی روک دیں اس سے قبل کسٹم حکام کا کہنا تھا کہ جن ٹرکوں نے پہلے ہی کسٹم کی رسمی کارروائی مکمل کر لی ہے انہیں بندرگاہ کے علاقے سے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے. ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ بندر عباس پر ہونے والے دھماکے کی ممکنہ وجوہات کے حوالے سے متعدد حالات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ابھی تک اس کی اصل وجہ کی تصدیق نہیں کی گئی ہے صوبہ ہرمزگان کے گورنر محمد عاشوری کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے متعدد صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تصدیق کے بعد اس کی وجہ کا اعلان کیا جائے گا. دھماکے کے بعد ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عریف نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے صوبائی گورنر اور ہلال احمر کے سربراہ سے فون پر الگ الگ بات چیت کی، وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے بھی خصوصی تحقیقات کا حکم دیا اور نیشنل کرائسس مینجمنٹ آرگنائزیشن کے سربراہ کو علاقے میں بھیج دیا.
مزید اہم خبریں
-
لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
-
شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
-
لیبیا میں سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ اقدامات سے اجتناب پر اصرار
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
-
افغانستان کی 75 فیصد آبادی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم، یو این ڈی پی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.