اسلام آباد فوڈ اتھارٹی اور اے جے کے فوڈ اتھارٹی نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کے تعاون سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک تربیتی سیشن کا انعقاد

ہفتہ 26 اپریل 2025 17:20

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2025ء) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی اور اے جے کے فوڈ اتھارٹی کوٹلی نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کے تعاون سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ سیشن کا مقصد آٹا چکی کے مالکان کوفوڈ سیفٹی، حفظان صحت کے متعلق آگہی دینا تھا۔

(جاری ہے)

تربیتی پروگرام میں اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کوٹلی منوراحمد چوہان نے شرکت کی۔

سیشن کے دوران، شرکاء کو کھانے کے معیار کو برقرار رکھنے، حفظان صحت کے معیارات، اور آئرن فورٹیفیکیشن کے ذریعے آٹے کی غذائیت کو بڑھانے، عوام کو محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بارے میں تکنیکی رہنمائی فراہم کی گئی۔یہ اقدام فوڈ اتھارٹیز اور نیوٹریشن انٹرنیشنل کی فوڈ کوالٹی کو بہتر بنانے اور فوڈ بزنس آپریٹرز کی صلاحیت بڑھانے کی مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔