
عمران خان پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم نوید کو 2 مرتبہ عمرقید کی سزا
مرکزی ملزم کو دو دفعات کے تحت سزائیں اور5 لاکھ جرمانے کی سزائیں،عدالت نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو بری کر دیا،گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا
فیصل علوی
ہفتہ 26 اپریل 2025
17:20

(جاری ہے)
اے ٹی سی گوجرانوالہ عدالت نے شریک ملزمان طیب جہانگیر بٹ اور وقاص کو بری کر دیا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں فائرنگ سے جاں بحق معظم کو قتل کرنے کے جرم میں ایک مرتبہ عمر قید اور دہشت گردی ایکٹ کا جرم ثابت ہونے پر ایک مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ چار افراد کو زخمی کرنے کے جرم میں مجرم نوید کو تین سے پانچ سال تک قید کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے مجرم نوید پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے بانی پی ٹی آئی کے الزام میں ملزمان کو سنائی۔مقدمہ میں بانی پی ٹی آئی کا حق صفائی ختم کر دیا گیا، مقدمہ کے زخمی گواہ بانی پی ٹی آئی کی پیروی پر حق صفائی ختم کیا گیا۔3 نومبر 2022ءکو وزیر آباد میں اللہ والا چوک کے مقام پر تحریک انصاف کے لانگ مارچ کنٹینر پر اچانک فائرنگ کردی گئی تھی جس کے نتیجے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ بتایا گیا تھا کہ لانگ مارچ کے دوران وزیرآباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت معظم نواز کے نام سے ہوئی تھی۔پولیس کایہ بھی کہنا تھا کہ ملزم کو جائے وقوع سے حراست میں لیا گیا تھا۔پولیس ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ حملے کی تمام پہلووں سے تفتیش کی جائیگی۔ بعدازاں واقعے کی ایف آئی آر 7 نومبر کو درج کی گئی تھی جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت 3 نومبر کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی۔ پولیس کی مدعیت میں بانی پی ٹی آئی پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.